دہر میں اسم محمد صلى الله عليه واله وسلم سے اجالا کردے

(فتنہء قادیانیت کا قلع قمع)
از قلم : عصمت اسامہ

ماہ ربیع الاول حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا ماہ مبارک ہے اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے وصال کا مہینہ بھی۔ اس ماہ میں ہم رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت کو محسوس کرتے اور اس کا اظہار کرتے ہیں ،حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ اور سیرت کے واقعات پڑھتے ہیں ۔ آپ پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔آپ نے اپنی پوری زندگی جس عظیم الشان مشن کی خاطر تگ ودو میں گزاری کہ اللہ کا دین ،اس کے بندوں تک پہنچا دیا جائے،اس سنت نبوی کو اپنی زندگی کا مشن بنانے کا عزم کرتے ہیں ،انسانیت کے دکھوں کا علاج آپ کے اسوہء حسنہ کی پیروی میں ہے ،وہیں آپ کی “عزت و ناموس کی حفاظت” اور “عقیدہء ختم نبوت” کا تحفظ کرنا بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔قرآن پاک میں رب العالمین کا ارشاد ہے :
” محمد ، تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں اور لیکن وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ” (سورہء الاحزاب : 33)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
” رسالت اور نبوت کا سلسلہ اب منقطع ہوچکا ہے،میرے بعد نہ کوئ نبی ہے اور نہ رسول “(صحیح مسلم)
ایک اور مقام پر فرمایا:
“میرے بعد کوئ نبی نہیں ہے اور میری امت کے بعد کوئ امت(یعنی کسی نبی کی امت)نہیں ہے”(بیہقی شریف)
عقیدہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے کیونکہ اس پر ہمارے ایمان کی بنیاد کا دارو مدار ہے۔موجودہ دور میں اس عقیدے پر بات کرنے اور اپنے بچوں ،نوجوان نسل کو سکھانے کی ضرورت بہت بڑھ گئ ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں فتنہء قادیانیت بہت پھیل گیا ہے ۔قادیانی آئین پاکستان کی رو سے غیر مسلم ہیں ۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے نعوذ باللہ مرزا غلام احمد کو نبی مانتے ہیں،ان کے عقائد ،اسلام کے منافی ہیں ، وہ جہاد کے منکر ہیں ،وہ قرآن کی بجائے مرزا غلام احمد کی لکھی کتاب “تذکرہ” کو مقدس کتاب کہتے ہیں،اس لئے وہ ایک الگ قوم ہیں ۔مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے کہ جب وہ غیر مسلم ہوتے ہوئے خود کو مسلمان کہتے ہیں،بلکہ ختم نبوت کو ماننے والوں کو الٹا کافر کہتے ہیں ۔اسی طرح قادیانی آئین پاکستان کو نہیں مانتے اور اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں لہذا ملک دشمنی بھی ان میں بدرجہء اتم موجود ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

جو میرے غم میں گھلا